کرینہ کپورنےروہت شیٹی کےساتھ فلم کااعلان کردیا

Oct 09, 2023 | 07:04 AM

ایک نیوز:بالی ووڈ کی سینئراداکارہ کرینہ کپور(بابو)نےروہت شیٹی کی آنےوالی فلم میں کام کی تصدیق کردی۔
اداکارہ نےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ کےذریعےبتایاکےوہ روہت شیٹی کی اگلی فلم میں کام کریں گی۔
بھارتی میڈیا  کے مطابق کرینہ کپور آج کل حیدرآباد میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں، اداکارہ نے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور ڈائریکٹر کو ٹیگ بھی کیا۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ سڑک کے بیچ میں کھڑی ہیں اور ایک گاڑی پلٹ کر گر رہی ہے۔
کیونکہ روہت شیٹی کی فلموں میں اکثر گاڑیوں کو تہس نہس ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اس لیے اداکارہ نے کہا کہ کیا مجھے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ میں کس کیلئے شوٹنگ کر رہی ہوں؟
کرینہ کپورنے کہا کہ روہت شیٹی کے ساتھ میری چوتھی فلم ہے اور یقیناً آخری نہیں۔

مزیدخبریں