ایک نیوز:مٹیاری میں زرعی زمین تنازعہ پرکھوسہ برادری کےدوگروپوں میں گولیاں اورکلہاڑیاں چل گئیں جس کےنتیجےمیں ماموں کےہاتھوں بھانجاقتل ہوگیااورتین افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مٹیاری کے قریب سیکھاٹ تھانہ کی حدود میں زرعی زمین پر تکرار کے باعث کھوسہ برادری کے دو گروپوں میں تنازعہ چل رہاتھا،جو خون ریزی میں تبدیل ہوگیا۔
پولیس کےمطابق تنازعہ کے باعث گولیوں اور کلہاڑیو کا آزادانہ استعمال کیاگیاجس کےنتیجےمیں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،اس تصادم سے ماموں کے ہاتھوں بھانجےکاقتل ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ثنااللہ کھوسہ کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی شناخت افضل کھوسہ، دیدار کھوسہ اور شوکت کھوسہ کے نام سے ہوئی ہے، کھوسہ برادری کے دونوں گروپوں میں زرعی زمین کی تقسیم پر کافی عرصہ سے تکرار چل رہا تھا ۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اورجاں بحق شخص کی لاش اورزخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کردیاگیا،جائےحادثہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےہیں اورتفتیش کاآغازکردیاگیاہے۔