دوران سفرمتلی سےپریشان نہ ہوں،گھریلوٹوٹکو ں کااستعمال کریں

Oct 09, 2023 | 05:27 AM

ایک نیوز:اکثرلوگوں کوطیارے، ٹرین، بحری جہاز یا گاڑی کے سفر کے دوران کبھی بھی اچانک متلی اور سر چکرانے کی تکلیف کا سامنا ہوتاہے،جس سےوہ خودبھی پریشان ہوتےہےاوردوسروں کیلئےبھی مسئلہ بن جاتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق اس مسئلےکوطبی زبان میں موشن سکنس کہا جاتا ہے جس کے شکار افراد کو متلی، قے، سر چکرانے اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
اس بیماری سےانسان کوسفرمیں بہت سارےمسائل ہوتےہے،یہ ایک پراسرار بیماری ہے جس کی بنیادی وجہ کا علم نہیں مگر ایک بات تو واضح ہے کہ موشن سکنس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب ہماری حسیں دماغ کو متضاد پیغامات بھیجتی ہیں۔
مثال کے طور پر آپ کسی جھولے میں بیٹھے ہیں جو اوپر نیچے گھوم رہا ہے تو ہماری آنکھیں ایک چیز کو دیکھتی ہیں، مسلز کسی اور چیز کو محسوس کرتے ہیں جبکہ اندرونی کان کو بالکل مختلف احساس ہوتا ہے۔
ہمارا دماغ ان متضاد سگنلز کو برداشت نہیں کرپاتا جس کا نتیجہ سر چکرانے یا متلی کی شکل میں نکلتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس مسئلے سے بچنا بہت زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
اس حوالے سے چند بہترین گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔
لونگ
لونگ جراثیم کش ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کیلئے مفید سمجھی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال گاڑی میں سفر کے دوران متلی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس مقصد کیلئے سفر کے دوران لونگ کو چبانے سے فوری ریلیف مل سکتا ہے۔
زیرہ
زیرہ بھی نظام ہاضمہ کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔اگر سفر کے دوران سر چکرانے یا متلی کا تجربہ ہوتا ہے تو زیرے کے سفوف کو پانی میں ملا کر پینے سے اس مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
پودینہ
پودینہ بھی جراثیم کش ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہوتا ہے۔سفر کے دوران پودینے کے چند پتے چبانے سے موشن سکنس کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
لیموں کا عرق
لیموں کا عرق بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔لیموں کے عرق کو پانی میں ملا کر پینے سے سر چکرانے یا متلی سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ادرک
اگر ادرک موجود ہے تو اس کی معمولی مقدار کو چبانے سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
الائچی
الائچی بھی نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہوتی ہے اور اسے کھانے سے موشن سکنس کی شدت میں کمی آتی ہے۔اگر آپ کو سفر کے دوران سر چکرانے یا متلی کا سامنا ہوتا ہے تو الائچی کو چبانے سے ریلیف مل سکتا ہے۔

مزیدخبریں