ایک نیوز:اوکاڑہ میں جائیدادکےتنازعہ پر بھائی کی فائرنگ سےبھائی جاں بحق ہوگیااوردوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کےعلاقے تھانہ صدر کی حدود فور ایل میں زمین کے تنازے پر دو بھائیوں کےدرمیان تنازعہ چل رہاتھاکےبات آخرکارفائرنگ تک پہنچ گئی۔
ذرائع کےمطابق بھائی کی فائرنگ سےایک جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا،جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت اکبرکےنام سےہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،لاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیاہےاورموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں۔