ڈی آئی خان:دہشت گردوں کاحملہ،ایلیٹ فورس کاجوان شہید،دواہلکارزخمی

Oct 09, 2023 | 02:39 AM

ایک نیوز:ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نےپولیس تھانےپرحملہ کردیا،حملہ آوروں کی فائرنگ سےایلیٹ فورس کاایک جوان شہیدجبکہ دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی خان کےعلاقےکلاچی میں نیاتعمیرکیاگیاتھانہ ہتھالہ پردہشت گردوں نےحملہ کردیا۔
پولیس کےمطابق دہشتگردوں کےحملےمیں ایلیٹ فورس کاجوان شہیدہوگیاجبکہ دوپولیس اہلکارزخمی بھی ہوئے،حملہ آوروں نےتھانےکےمین گیٹ پردستی بم اورراکٹ بھی فائرکئےجس کےنتیجےمیں تھانےکامین گیٹ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔
پولیس کےمطابق حملہ آوروں اورپولیس کےدرمیان چالیس منٹ تک فائرنگ کاتبادلہ ہو ا مگررات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتےہوئےدہشتگردفرارہوگئے،لاش اورزخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،علاقےکوگھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں