سائنس کی ایجاد،بجلی کےبغیرچلنےوالاٹی وی دیارفت کرڈالا

سائنس کی ایجاد،بجلی کےبغیرچلنےوالاٹی وی دیارفت کرڈالا
کیپشن: Invention of science, television that works without electricity was invented

ایک نیوز:سائنسدانوں نےایک ایسی ایجادکی ہےکہ بغیربجلی کےچلنےوالاٹی وی دریافت کرلیاہےجس میں ایک فیچریہ بھی ہےکہ یہ ٹی وی زمین پرنہیں گرسکتا۔
تفصیلات کےمطابق یہ ایجادامریکاکےایک اسٹارٹ اپ ڈس پلیس نےکی ہےکہ اس ٹی وی میں کوئی تاربھی نہیں ہےاوراس کوبیٹری پاوردی جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر یہ ٹی وی ایک ماہ (اگر روزانہ6 گھنٹے چلایا جائے) تک چل سکتا ہے جس کے بعد دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اب اس ٹی وی میں ایک اور ایسا فیچر شامل کیا گیا ہے جو کسی اور ٹی وی میں اب تک موجود نہیں اور وہ ہے زپ لائن جس کی بدولت وہ خود کو دیوار سے نیچے بھی گرنے نہیں دے گا۔
کمپنی کے مطابق اس ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم (2 پٹیاں) نامی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔
یعنی اسے کھڑکی سے چپکایا جاسکتا ہے، دیوار پر یا فرش پر کہیں بھی رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔
مگر جب بیٹری بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس عمل کے دوران ٹی وی کے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے مگر زپ لائن کا مقصد اسے گرنے سے بچانا ہے۔
کمپنی کے مطابق اگر کسی وجہ سے ٹی وی کی سیل (seal) خراب ہو جائے یا دیوار میں کوئی خرابی ہو، تو زپ لائن فیچر خودکار طور پر اسے گرنے سے روکے گا۔
زپ لائن بالکل اس طرح کام کرے گا جیسے اسپائیڈر مین کے ہاتھ سے نکلنے والے جالے کرتے ہیں۔
یہ سسٹم ٹی وی کو بتدریج10 فٹ نیچے لائے گا اور ٹی وی کے اندر سے فوم نکلے گا تاکہ زمین سے ٹکرانے پر کچھ نہ ہو۔
واضح رہے کہ وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ اس ڈیوائس کو چلانے کیلئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے اسے چلایا جاسکتا ہے۔
اس مقصد کیلئے ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا دیا گیا ہے۔
اس ٹی وی کا ایک علیحدہ بیس یونٹ باکس بھی ہے جسے بجلی کے ساکٹ سے پلگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی وائی فائی کے ذریعے مواد چلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔