30 روزہ بین الاقوامی ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“کا رنگا رنگ اختتام

Oct 09, 2023 | 00:53 AM

ایک نیوز :آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے 30 روزہ بین الاقوامی ” پاکستان تھیٹر فیسٹیول“کا رنگا رنگ اختتام ہوگیا۔

 تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے بطور مہمانِ خصوصی،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، قونصل جنرل اومان، قونصل جنرل ترکیہ، نائب صدر منور سعید، سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی، ڈاکٹر ہما میر، اراکین گورننگ باڈی، تھیٹرز کے ہدایتکار اور اداکاروں سمیت مختلف سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں شامل تھیٹر گروپس کے ہدایت کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے شاندار پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا فیسٹیول میں 7 بیرونِ ممالک کے گروپس نے یہاں پرفارم کیا جو تعریف کے قابل ہے، مجھے امید ہے کہ بیرون ممالک کے فنکاروں نے پاکستان کا ایک مثبت اور روشن چہرہ دیکھا ہوگا، ملک کے موجودہ حالات میں ایسے فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کام کریں، مثبت تبدیلی کے لیے ایسے اقدامات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آرٹس کونسل کراچی شہر کے لیے ایسے اقدامات کرتا رہے گا، میں یہاں موجود تمام لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جو ایک مثبت سوچ کو آگے لے کر آئے۔ 

مزیدخبریں