ایک نیوز : بھارتی اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انھیں یہ بات بالکل پسند نہیں کہ انکا تقابل انکے پسندیدہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے کیا جائے۔
شاہد کپور کے مطابق اس قسم کے تقابل کرنے سے کسی بھی اداکار پر جو کہ اپنے اسٹائل اور انداز کے ساتھ انڈسٹری میں آتا ہے اس پر دبائو بڑھ جاتا ہے۔
اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ کنگ خان کے مداح ہیں لیکن یہ بدترین چیز ہوگی کہ آپ پہلے ہی سے کامیاب لوگوں سے تقابل کریں، آپ ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ اور ایسا اس وقت کرتے ہیں جب کوئی اپنا پیشہ ورانہ انداز سیٹ کر رہا ہو۔
یاد رہے کہ 42 سالہ شاہد کپور نے سن 2003 کی فلم عشق وشق سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں لیڈ رول بالخصوص رومانی کرداروں میں آنے لگے تو میڈیا میں انکا تقابل بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے کیا جانے لگا۔
شاہ رخ سے تقابل پسند نہیں،شاہد کپور
Oct 09, 2023 | 00:10 AM