ایک نیوز نیوز : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ایرانی خواتین کے حق میں میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنے بیان میں ایرانی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ہر ایک کو اس اہم موقع پر ان خواتین کی آواز بننا چاہئے۔ان خواتین کو کچلا نہیں جا سکتا اور ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔‘
View this post on Instagram
پریانکا چوپڑا جونز نے سوشل میڈیا پر ایرانی خواتین کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ایران اور دنیا بھر کی خواتین اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہیں اور مہسا امینی کے لیے مختلف انداز میں احتجاج کر رہی ہیں جنہیں ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔