تحریک انصاف کے جلسوں کے شیڈول جاری 

Oct 09, 2022 | 22:31 PM

ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں، حکومت الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر ری ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ضمنی انتخابات کے جلسے جاری رہیں گے، ننکانہ 11 اکتوبر، شرقپور میں 12، کرم اور مردان میں 13 جبکہ کراچی میں 14 اکتوبر کو جلسہ ہوگا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 157 ملتان میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

مزیدخبریں