ایک نیوز نیوز : نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 60 افراد لاپتہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے زونل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ کشتی 85 مسافروں لیکر جا رہی تھی جب اس کے سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔انامبرا ریاست کے گورنر چوکووما چارلس سولوڈو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقامی ساختہ کشتی تھی جس میں 100 افراد کی گنجائش تھی تاہم کشتی کا انجن خراب ہوجانے کے باعث، سیلابی ریلی کی نذر ہوگئی۔