عاشق رسولﷺ ہونے کیلئے کوئی ڈگری نہیں چاہیے، عمران خان

عاشق رسولﷺ ہونے کیلئے کوئی ڈگری نہیں چاہیے، عمران خان
کیپشن: No degree is required to be a lover of Rasool, Imran Khan

ایک نیوز نیوز : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا، عاشق رسولﷺ ہونے کیلئے کوئی ڈگری نہیں چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے۔  ان کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہے، اپنی ذات کیلئے زندگی بسر کرنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے رول آف لاء ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے، برطانیہ میں وزیراعظم بھی قانون توڑنے کی جرآت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے۔