شہباز حکومت کیلئے بری خبر، اہم اتحادی نے علیحدگی کی دھمکی دے دی

شہباز حکومت کیلئے بری خبر، اہم اتحادی نے علیحدگی کی دھمکی دے دی

ایک نیوز نیوز:  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومتی اتحاد سے علیٰحدگی کی دھمکی  دے دی اور اس سلسلے میں باضابطہ پیغام بھی پہنچا دیا ہے ۔ 

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہماری جماعت نے باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مزید ملتوی ہوئے تو الیکشن سے دستبردار ہونے کے ساتھ حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائیں گے۔ ہم اس بار کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔