میسی اور رونالڈو پیچھے رہ گئے ، سب سے زیادہ پیسے کمانیوالے فٹبالر کون؟

Oct 09, 2022 | 19:57 PM

ایک نیوز نیوز : پی ایس جی کے فرانسیسی کھلاڑی ایم باپے نے لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے فٹبالر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ کمائی کی دوڑ میں نو سال میں پہلی بار کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی پیچھے رہ گئے، فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق پی ایس جی کے فٹبالر ایم باپے نے رواں سال سب سے زیادہ 128 ملین ڈالرز کمائے، اُن کے ٹیم میٹ لائنل میسی 120 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو 100 ملین ڈالرز کیساتھ تیسری  جبکہ برازیل کے نیمار جونیئر نے 87 ملین ڈالرز کمائے۔

مزیدخبریں