ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ : پاکستان نے یو اےای کو71 رنز سے ہرادیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ : پاکستان نے یو اےای کو71 رنز سے ہرادیا

ایک نیوز نیوز: ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں  پاکستان نے یو اے ای کو71 رنز سے شکست  دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 145 رنز بنائے، پاکستان کی عالیہ ریاض نے57، منیبہ علی نے 43 رنز بنائے۔

یو اے ای 146 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر74 رنز بناسکی۔

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، ایممن انور، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم پانچ میں سے چارمیچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم اپنا آخری راؤنڈ میچ منگل کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔