پاکستان میں سیٹلائٹ فون استعمال کرنا قانونی یا غیر قانونی ؟؟

پاکستان میں سیٹلائٹ فون استعمال کرنا قانونی یا غیر قانونی ؟؟
کیپشن: Is it legal or illegal to use satellite phone in Pakistan??

ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتارکیا گیا تو پارلیمنٹ ہاؤس میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے  پولیس نے چھاپہ مار کرایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد کیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہاتھا کہ اس کی رجسٹریشن امریکا میں کی گئی ہے ۔تاہم عدالت میں شہبازگل کے وکیل اور شہباز نے کئی سوالات کھڑے کردیئے تھے ۔
شہباز گل عدالت میں پیشی کے موقع پر اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی نے شہباز گل کے زیر استعمال سیٹلائٹ فون پر اہم سوالات اٹھائے۔پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ تھورایا فون شہباز گل کے زیر استعمال تھا، انھوں نے تھورایا فون کیوں خریدا ؟شہباز گل کے پاس تھورایا موبائل فون کہاں سے آیا ؟ اور کس کی اجازت سے شہباز گل استعمال کر رہے تھے؟
اسپیشل پراسیکوٹر نے مزید کہا کہ عام موبائل ہونے کے باوجود کن مقاصد کے لیے تھورایا فون استعمال کیا گیا، تھورا فون ابھی ہمارے پاس نہیں ہے وہ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجوایا گیا ہے۔وکیل رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ اس سے غیر ملکی غیر قانونی رابطے بھی ہو سکتے ہیں۔


سیٹیلائٹ فون بھی موبائل یا سیل فون کی طرح کا فون ہوتا ہے لیکن بنیادی فرق یہ ہے کہ سیل فون عموماً علاقائی جی ایس ایم ٹاورز سےکنیکٹڈ ہوتے ہیں جب کہ سیٹیلائٹ فون سیٹلائٹس کے ساتھ کنکٹڈ ہوتے ہیں۔ اس کی کنیکٹیوٹی ہر اس جگہ ہوتی ہے جہاں سیٹیلائٹ سگنلز موجود ہوں ۔پاکستان میں بھی سیٹلائٹ فون استعمال ہوتے ہیں لیکن یہ فونز کافی مہنگے ہوتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔


شہبازگل نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ یہ تھرائیا فون کمپنی کے پاکستان میں دفاتر ہیں۔کوئی بھی پاکستانی کسی بھی وقت اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دے کر تھرائیا سیٹلائیٹ فون خرید سکتا ہے جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ اس کے استعمال کی اجازت یا این او سی کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھرائیا سیٹلائیٹ فون خریدنا استعمال کرنا رکھنا کوئی جرم نہیں۔ یہ پی ٹی اے سے منظورشدہ ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے اس کے استعمال پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔