ایک نیوز نیوز: اسلام آباد کے جدید ترین اور مشہور شاپنگ مال سینٹورس میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔تاہم اب آگ پرمکمل قابو پا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر بلڈنگ کو سیل کیا جارہا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد تمام لوگوں کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا تھا، کمیٹی بنا رہے ہیں جس کی رپورٹ کے بعد شاپنگ مال کھولا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال میں اتوار کو آگ بھڑک اٹھی تھی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شاپنگ مال کے چوتھے فلورپرفوڈ کورٹ سے شروع ہوئی۔
آتشزدگی کے وقت شاپنگ مال میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہیں فوری طور پر شاپنگ مال سے باہر نکالا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ سب سے پہلے مال کے پانچویں فلور پر لگی، مال کے پانچویں فلور پر ایک ریسٹورنٹ واقع ہے۔
واضح رہے کہ آگ لگنے کے باعث سینٹورس مال کے چھ فلورشدید متاثر ہوئے ہیں اور آگ بجھانے کے لئے پاک بحریہ کی مدد بھی لی گئی۔
Food court burnt #Centaurus pic.twitter.com/H7QZcrC4UH
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 9, 2022