اسحاق ڈار کا ایل سیز کھولنے اور پیرس کلب نہ جانے کا اعلان

اسحاق ڈار کا ایل سیز کھولنے اور پیرس کلب نہ جانے کا اعلان
کیپشن: Ishaq Dar's announcement of opening LCs and not going to Paris Club

 ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایل سیز کھولنے اور پیرس کلب نہ جانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ حکومت کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے، تاجربرادری کے تحفظات دور کریں گے ۔وزیرخزانہ نے مزید کہا ہے کہ بانڈزکی ادائیگیاں بھی وقت پرکریں گے،پاکستان بروقت قرضے اداکرےگا،ہم قرضوں کوموخرکرانےکیلئےپیرس کلب نہیں جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ 50ہزار ڈالرزتک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہےوہ ریلیزہوجائیں گی،اسٹیٹ بینک نےواجب الاداادائیگی سےمتعلق ڈیٹافراہم کیا،ایل سیزسےمتعلقہ شکایات کاازالہ کریں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں خدشات تھے کہ پاکستان ادائیگیاں نہیں کرپائے گا اور تاریخ آگے کرنے کا کہے گا ۔اسٹیٹ بنک نے واجب الادا رقوم کی فہرست سے آگاہ کردیا۔موڈیز کی پریس ریلیز کا جواب بھی ہم نے دے دیا ہے۔ہمارے کئے گئے تمام فیصلوں پر عمل در آمد ہوگا 

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بھی اسحاق ڈار کے اقدامات کی تعریف پر مجبور ہوگئے ۔ شوکت ترین کا کہناتھا کہ اچھی بات ہے ان کے پاس اتنے پیسے تو ہیں کہ ایل سیز کھول سکیں جبکہ انہوں نے پیرس کلب نہ جانے کے فیصلے کی تعریف کی ۔