ایک نیوز نیوز : نیوزی لینڈ کیخلاف ففٹی اسکور کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ روز کے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 79 رنز اسکور کیے ۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میں 28 ویں ففٹی کی تھی، شاندار پرفارمنس پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔بابر اعظم نے ففٹی کرنے کے بعدسینا میں ایشیا میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
سینا میں بابر اعظم اب تک 9 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کر چکے ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرا نمبر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہے جنہوں نے 8 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کر رکھی ہے۔