ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آر می چیف نے بہت اچھی تقریر کی،اسکو ویلکم کیا جانا چاہئے، آرمی چیف نے جمہوریت کو عزت دینے کے حوالے سے اچھا بیان دیا ہے.
رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ریاست کا سب سے بڑا عہدہ ہے،وزیراعظم ہاوس سے وزیر اعظم اور وزرا کی آڈیوز لیک ہورہی ہیں ،وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے۔ صدر پاکستان خطاب کررہے ہیں حکمران جماعت بائیکاٹ کررہی ہے،پاکستا ن کے سب سے اہم لیڈر کیخلاف آپ ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، عمران خان کے خلاف سازش کی گئی ۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی سیاست گزشتہ 6ماہ میں نیچے آئی ، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی،ایم کیو ایم کو توڑنے میں کامران ٹیسوری کا کردار سب کے سامنے ہے،لوگوں نے بڑی قربانیاں دیکر کراچی کے امن کو بحال کیا ،کراچی آپریشن میں شامل پولیس اہلکاروں کو چن چن کر شہید کیا گیا،حکومت امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کا بھی خیال رکھیں،ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو عدم استحکام آیا اس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے،جب تک ان کی اپنی آڈیوز لیک نہیں ہوں گی کوئی اقدام نہیں کریں گے،نواز شریف نے کبھی براہ راست بات نہیں کی۔