دوحہ : امریکا اور طالبان میں ایک بار پھر مذاکرات

دوحہ : امریکا اور طالبان میں ایک بار پھر مذاکرات

ایک نیوز نیوز: امریکی عہدیداروں کی حال ہی میں دوحہ میں طالبان کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن اور طالبان انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیداروں نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کا معاملہ اٹھایا۔ طالبان نے منجمد افغان رقم میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر کے اجرا پر بات چیت کی۔ امریکا کو یقین نہیں ہے کہ فنڈز سے افغان عوام کو فائدہ پہنچے گا۔