'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' سعودیہ میں عربی ترجمے کیساتھ دکھائی جائے گی

Oct 09, 2022 | 15:59 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے چرچے اب سرحد پار نہیں بلکہ سمندر  پار بھی ہونے لگے ہیں۔

سعودیہ میں 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' عربی ترجمے کیساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی.

فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' سعودی عرب کے سینما گھروں کی زینت بننے کو بھی تیار  ہے، سعودی عرب کے سینما گھروں میں فلم کو عربی ترجمے کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

سعودی عرب میں مقیم افراد "دی لیجنڈ آف مولاجٹ" کو  13اکتوبر سے سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

مزیدخبریں