ایک نیوز نیوز: عالمی بینک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تناظر میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے پاکستان میں پہلے سے جاری منصوبوں سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے بینک کی ٹیم کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران کہا کہ ہنگامی صورتحال کے تناظرمیں رواں تقریباً 1.5 ارب ڈالر کے فنڈز جمع کیے جائیں گے۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ملک کودرپیش اقتصادی مسائل اورچیلنجوں کا بخوبی علم ہے اورملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کی ٹیم کو ان اقتصادی چیلنجوں اورمشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جن کا ملک اس وقت سامنا کر رہا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت معیشت کو پائیدار اور جامع نمو کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عالمی بینک کی ٹیم کو ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے اسحاق ڈارکو بتایا کہ بینک پاکستان کی مدد کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے موجودہ منصوبوں سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کر رہا ہے۔
عالمی بینک کا سیلاب زدہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان
Oct 09, 2022 | 10:51 AM