قائد حزب اختلاف نے برطانیہ میں چار فلیٹس کی خریداری کی۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے برطانیہ میں 4 فلیٹس 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاؤنڈز میں خریدے۔ رقم ایک کاروباری شخصیت، بارکلے بنک برطانیہ اور بھتیجی عاصمہ ڈار سے بطور قرض حاصل کی۔
نیب دستاویزات کے مطابق اپر بارکلے لندن میں واقع فلیٹ دو ہزار پانچ میں دو لاکھ پینتیس ہزار پاونڈ میں خریدا گیا۔ 75 ہزار پاونڈ کاروباری شخصیت سے جبکہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار بارکلے بنک سے بطور قرض حاصل کیے۔ دو ہزار سات میں دوسرا فلیٹ خریدا گیا، تیسرا فلیٹ چھ لاکھ پچاس ہزار پاونڈ میں خریدا گیا، دوہزار نو میں لندن میں چوتھا فلیٹ دو لاکھ چھیاسی ہزار سات پاونڈ میں خریدا گیا۔
اس فلیٹ کے لیے دو لاکھ تیس ہزار چھ سو سات پاونڈ کاروباری شخصیت سے جبکہ پچپن ہزار چار سو پاونڈ دیگر قریبی رفقا سے حاصل کیے۔