پنجاب بھر کے سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 200 ہو گئی

Oct 09, 2020 | 12:31 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) کورونا کا خطرہ برقرار، پنجاب بھر کے سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 200 ہو گئی۔ محکمہ تعلیم کا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ۔

بغیر ماسک طلبہ اور اساتذہ کے سکول داخلے پر پابندی لگا دی گئی، تعلیمی اداروں کے باہر نو ماسک نو انٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

اس سلسلے میں وزیر تعلیم نے شہر کے مختلف سکولز کا دورہ کرتے ہوئے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مراد راس کہتے ہیں، حفاظتی اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، ایس اوپیز پر ہر صورت عملد رآمد کروائیں گے۔
مزیدخبریں