بجلی کاؤنٹر پیکج 3 ماہ کیلئے ہے، کامیابی ملی تو مزید توسیع کرینگے،وزیر توانائی

بجلی کاؤنٹر پیکج 3 ماہ کیلئے ہے، کامیابی ملی تو مزید توسیع کرینگے،وزیر توانائی
کیپشن: The electricity counter package is for 3 months, if it is successful, it will be extended further, said the energy minister

 ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ بجلی کا ؤنٹر پیکج 3 ماہ کیلئےہے اور اگر اس میں کامیابی ملی تو توسیع کا سوچیں گے۔ 

ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ ہمارا مقصد اضافی بجلی کو کیپیسٹی پیمنٹ کا بوجھ ڈالے بغیر صارفین کو دینا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سستی بجلی کے ذریعے انڈسٹری کی پروڈکشن شروع ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پروگرام تھا ہر سال 31 اکتوبر سے یکم مارچ تک اسے قابلِ عمل کریں، اگر ان 3 ماہ کا اچھا نتیجہ آیا تو ہم اس کو آئندہ 5 سال کیلئےفیچر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بجلی صارفین کے لیے ’ بجلی سہولت پیکج‘ کا اعلان کیا گیا ہے،جو دسمبر 2024 تا فروری 2025 تک نافذ العمل ہو گا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملے گا۔