پنجاب میں دھند اور سموگ کا راج برقرار ہے اور لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز میں تمام پارکس سمیت کھیلوں کے تمام مقامات 17 نومبر تک بند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں فضائی آلودگی آج بھی تمام حدود پار کرگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 1260 رہا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت دیگر حصوں میں میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش تفریحی اور کھیلوں کے مقامات پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ وائلڈ لائف و پارکس کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا۔
پنجاب میں موٹروے کے مختلف سیکشنز کو حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند کردی گئی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے سیالکوٹ تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔