اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش ، ژالہ باری

Nov 09, 2023 | 23:23 PM

ایک نیوز :اسلام آباد،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں باد جم کر برسے ۔چکوال اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔بارش کے ہوتے ہی چکوال شہر کے اکثر فیڈر ٹرپ کر گئےشہر تاریکی میں ڈوب گیا۔قائدآباد اورگردنواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی جبکہ میانوالی میں بھی بادل خوب برسے۔پپلاں اور گردونواح کے علاقوں میں شدید بارش گلیاں،محلے تالابوں میں تبدیل ہوگئےبند اور ناکارہ سیوریج سسٹم سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

اٹک شہر اور گردونواح میں تیز بارش  ہوئی ۔حسن ابدال و گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث  گھنٹوں  بجلی غائب رہی ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور  دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں