بھارت نے کرتار پور راہداری بند کرنے کا عندیہ دیدیا

Nov 09, 2023 | 22:49 PM

ایک نیوز :بھارت نے سکھوں کے ساتھ کشیدگی بڑھنے پر کرتارپور راہداری بند کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ 
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کرتارپور راہداری تک رسائی کے لئے 20 ڈالر فیس اور لازمی پاسپورٹ کی ضرورت کے بارے میں پاکستان کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کو بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے 20 ڈالر فیس ختم کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح اس وقت کیا تھا جب پاکستانی برادری بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منا رہی تھی۔
کرتارپور راہداری کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں سال جون میں کینیڈا میں سکھ برادری کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد سکھ برادری کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازعہ شروع ہوگیا تھا۔
ستمبر میں بھارت نے کینیڈا کے ایک سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے پانچ دن کے نوٹس کے ساتھ ملک سے نکال دیا تھا۔ جبکہ کینیڈا نے جنوبی ایشیائی ملک کے چوٹی کے انٹیلی جنس ایجنٹ کو ملک بدر کر دیا تھا اور اس پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں