ایک نیوز:ترک صدر نے اقتصادی تعاون تنظیم سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مساجد، اسکولوں اور اسپتالوں پر بم گرا رہا ہے، اسرائیل غزہ میں تمام انسانی اقدار کو کچل رہا ہے، ہم بحیثیت مسلمان آج آواز نہیں اٹھائیں گے تو کب اٹھائیں گے؟ انسانی حقوق کی بات کرنے والے مغربی ممالک دور کھڑے اسرائیلی قتل عام دیکھ رہے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ تک نہیں کیا،دوسری جانب نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امداد کی رسائی کیلئے غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں بین الاقوامی قانون اور شہریوں کی جانوں کا احترام ہونا چاہیے، غزہ کی جنگ کو کسی بڑے علاقائی تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے، ایران اور حزب اللّٰہ کو غزہ جنگ سے الگ رہنا چاہیے۔