آٹھویں تھل جیپ ریلی،تھل ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

آٹھویں تھل جیپ ریلی،تھل ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز
کیپشن: آٹھویں تھل جیپ ریلی،تھل ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

ایک نیوز :آٹھویں تھل جیپ ریلی مڈ پوائنٹ چوبارہ کے ریگزار میں تھل ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے رکھ خیرے والا کے مقام پر پرچم کشائی کر کے میلے کا افتتاح کیا۔ڈی پی او اسد الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شرجیل حفیظ وٹو اور اے ڈی سی جی قدسیہ ناز نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان ،انعم اکرم ،حسن نذیر سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ 

تھل ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب میں مرد و خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے،سابق ایم پی اے قیصر عباس مگسی،رائے غلام عباس بھٹی ، بشارت رندھاوا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔افتتاحی تقریب میں   طلباء نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔

طلباء نے صوفیانہ کلام پر دھمال پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی،

ڈپٹی کمشنر خالد پرویزنے کہا کہ جیپ  میلہ مقامی ثقافت کو اجاگر اور محفوظ کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔علاقہ کی عوام کو تفریح اور روزگار کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔عوام کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں،فری بس سروس چلائی جا رہی ہے۔