نیوزی لینڈکی جیت ،پاکستان کوسیمی فائنل میں رسائی کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

نیوزی لینڈکی جیت ،پاکستان کوسیمی فائنل میں رسائی کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
کیپشن: how can Pakistan cricket team qualify for semi final of icc mens world cup2023

ایک نیوز :عالمی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے ۔

 کیویز نےسری لنکا کی طرف سے دیا گیا  172 رنز کا ہدف 23.2 اوورزمیں حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی اس جیت سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہو گئے ہیں۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 275 رنز سے ہرانا ہو گا یا کوئی بھی ہدف 2.3 اوور میں حاصل کریں۔موجودہ صورتحال کے مطابق عالمی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔