ایک نیوز :بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئےجس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ جمعرات کو اس وقت ایک گاڑی سے گر گئے جب وہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی مہم رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ ان کے استقبال کیلئے جمع تھے اور لوگوں کو دیکھ کر گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر ہاتھ لہرارہے تھے ۔
VIDEO | Telangana minister KT Rama Rao fell down from the campaign vehicle in Armoor in Nizamabad district during MLA Jeevan Reddy's nomination rally earlier today.
— Press Trust of India (@PTI_News) November 9, 2023
(Source: Third Party) pic.twitter.com/GXCfS5PYY9
رہنماؤں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ریلنگ ٹوٹ گئی، ویڈیو میں کے ٹی آر خود زمین پر نہیں گرے جبکہ بی آر ایس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سریش ریڈی گر پڑے۔
تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نظام آباد میں انتخابی مہم کے بعد کوڈنگل میں ایک روڈ شو میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے اور انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے بارے میں فکر نہ کریں۔