ایک نیوز :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیر بھٹی نے سائلین کو ان کی دہلیزِ پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سے آنے والے سائلین کے کیسز ان کے قریبی بینچز میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ضلع میانوالی کے کیسز لاہور ہائیکورٹ کے بجائے روالپنڈی بینچ اور ضلع بھکر کے کیسز ملتان بینچ منتقل کرنے کی منظور ی دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کردی ۔
میانوالی سے ساڑھے 6گھنٹے اور بھکرسے6 گھنٹے کا سفر کرکے سائلین کو لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر میں کیسز دائر کرنے کے لیے آنا پڑتا تھا ۔وکلا نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر چیف جسٹس کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ میانوالی سے کیسز روالپنڈی بینچ میں منتقل ہونے پر سائلین کو صرف ایک گھنٹہ 40منٹ میں سفر کرنا پڑے گا ۔ بھکر سے ملتان کا سفر سائلین اڑھائی گھنٹے میں طے کرکے با آسانی ملتان بینچ میں کیسز دائر کر سکیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دیکر نوٹیفکیشن کے لیے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔