ایک نیوز :پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق سی گارڈئینز 2023 شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق سی گارڈئیںز سلسلے کی تیسری مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی جا رہی ہیں، چینی وزارت دفاع کے مطابق اس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر ہو گا۔دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-09/news-1699534788-9536.mp4
چینی وزارت دفاع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، سی گارڈئِنز مشقوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا۔پہلی سی گارڈئِنز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022 میں شنگھائی کے قریب منعقد کی گئی۔