فرح گوگی گینگ کوعمران خان کی سرپرستی حاصل تھی،اربوں لوٹے:عطاء تارڑ

Nov 09, 2023 | 15:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ فرحت شہزادی کے ظاہری اور غیر ظاہری  اثاثوں کے حوالے سے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے دوران حکومت میں تین خواتین کا گٹھ جوڑ تھا جنہوں نے پنجاب میں ایک ڈمی وزیراعلیٰ بٹھایا۔فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر تمام منصوبہ بندی کرتے تھے اور ٹھیکوں کا کمیشن بھی انہیں کو جاتا تھا جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر بشریٰ بی بی کو بھی حصہ جاتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے اقتدار کو ختم ہوتا دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرح گوگی کو فرار کرایا، فرح گوگی گرفتار ہوجاتی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے پول کھول دیتی۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک جو ترقیاتی منصوبے بنائے اسکے نکال دیا جائے تو بچٹا کچھ نہیں،عثمان بزدار نے شہباز شریف نے سیٹ کیے سٹینڈرڈ کو رہا نہا کردیا گیا،عثمان بزدار کی اہلیہ کا تعلق بشری بی بی کے ساتھ تھا،تین کا مثلث تھا جس نے عثمان بزدار کو وزیراعلی بنایا،جادو ٹونے کی توجیحات اور ذاتی تعلق کی بنا پر پنجاب میں ایک ڈمی وزیراعلی بٹھایا گیا،فرحت شہزادی اور انکے شوہر احسن جمیل گجر تمام منصوبہ بندی کرتے تھے۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر شیئر بشری بی بی کو جاتا تھا،ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے کے کمیشن فرح شہزادی اور احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ میں جاتا تھا،کاغذوں میں منصوبے بناتے تھے،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اڑتالیس کروڑ کے کالے دھن کو پی ٹی آئی چیئرمین کے دور میں سفید کیا گیا،پچانوے کروڑ روپے اقدار میں آنے سے پہلے ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد ہونے چار ارب تک اثاثے چلے جاتے ہیں،ظاہری اثاثوں میں چار سو بیس فیصد اضافہ ہوا،غیر ظاہری اثاثوں میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا،فرح شہزادی ،احسن جمیل گجر ، بشری بی بی اور عثمان بزدار گینگ تھا، پورا گینگ تھا جسے پی ٹی آئی چیئرمین کی سرپرستی حاصل تھی،فرنٹ وویمن فرح گوگی تھی جس نے پی ٹی آئی چیئرمین کے اقتدار کے باعث اربوں روپے کمائے،فرضی کمپنیاں بنا کر اربوں روپے کمائے گئے۔

مزیدخبریں