ایک نیوز: تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کو گزشتہ رات بٹل مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کو گزشتہ رات بٹل مانسہرہ سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی نواز اعوان کو فوری طور پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے، اور قانون کی حکمرانی پر من و عن عمل کیا جانا چاہئے۔