10 نومبر کی عام تعطیل سے کن اداروں کو استثنیٰ حاصل ہے؟ نوٹیفکیشن جاری 

Nov 09, 2023 | 15:10 PM

ایک نیوز: پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل سے کون سے کاروبار مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں؟ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کال سنٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، ویکسینیشن سنٹرز، پیٹرول پمپس، تندور، بیکریاں، کریانہ شاپس، چکن اور میٹ شاپس کو بھی 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ای کامرس سنٹرز،پوسٹل/کورئیر سروسز،یوٹیلٹی سٹورز،سیلولر نیٹ ورک/ٹیلی کام سنٹرز کو بھی 10نومبر کی چھٹی سے استثنیٰ دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن اور دیگر 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔

مزیدخبریں