محسن نقوی کا گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا اچانک دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیے

Nov 09, 2023 | 14:51 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، لیبارٹری، فارمیسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

شاہدرہ ہسپتال میں مریضوں نے وزیراعلیٰ کے سامنے ہسپتال انتظامیہ کی شکایات کے انبار لگا دیے۔ شکایات سُن کر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ہسپتال کی سیکیورٹی پر برہم ہوگئے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں