دنیا کے آلودہ ترین شہروں لاہوردوسرے،کراچی چوتھے نمبرپرآگیا

Nov 09, 2023 | 14:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سموگ سے چھٹکارہ نہ مل سکا,دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہردہلی سرفہرست جبکہ لاہور آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق دن گیارہ بجے لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 364ریکارڈ کیا گیا،بھارتی دارالحکومت کا ایئرکوالٹی انڈیکس 517 ریکارڈ کیا گیا۔

کلکتہ 199 کےساتھ آج دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر ہے،کراچی 192 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار ۔

ڈھاکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں آج پانچویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں