سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی

Nov 09, 2023 | 14:17 PM

ایک نیوز: صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی کردی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1968 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں