ایک نیوز:نصیر آباد پولیس کی فوری کارروائی، 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش اور نازیبا حرکات کرنے والا معلم گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلاتک کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ مدرسہ کے قاری عمر نے میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی،قاری عمر نے میرے بیٹے پر لاتوں مکوں اور پلاسٹک کے پائپ سے تشدد بھی کیا۔
نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکےملزم قاری عمر کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔