ایک نیوز: موبائل فون نے انسانی زندگی میں آکر ایک انقلاب برپا کیا اور کئی اہم چیزیں جیسے کہ ٹیلی فون، ریڈیو ٹی وی اخبار کیلکولیٹر سمیت کئی اہم چیزیں ختم ہوکر رہ گئیں۔ ’’ہیومین ’’کمپنی نے آج ’’اے آئی پن ‘‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو شاید کچھ مہینوں میں موبائل فون کی چھٹی کرا دے گی۔
’’ دی ورج ’’کی رپورٹ کے مطابق ہیومین کمپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس پن لانچ کررہی ہے جس کی قیمت 699 ڈالر ہے جبکہ اس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 24 ڈالر ہوگی۔ دراصل ’’اے آئی پن ‘‘ بھی اسکرین کے بغیر اسمارٹ فون ہے جس کی رسائی مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے AI ماڈلز تک موبائل فون نیٹ ورک کی بدولت ممکن بنائی گئی ہے۔
اے آئی پن بذات خود ایک مربع آلہ ہے جو مقناطیسی طور پر آپ کے کپڑوں یا دیگر سطحوں پر کلپ کردیا جاتا ہے۔
یہ کلپ ایک بیٹری پیک بھی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ پن کو چلانے کے لیے دن بھر نئی بیٹریاں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہیومین کمپنی یہ ڈیوائس دو "بیٹری بوسٹرز" کے ساتھ فراہم کررہی ہے۔ اے آئی پن میں Qualcomm Snapdragon پروسیسر نصب ہے۔
اے آئی پن اپنے اردگرد کے ماحول کو ٹریک کرنے اور ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرہ، گہرائی اور موشن سینسرز کا استعمال کرے گی۔ اس میں ایک بلٹ ان اسپیکر ہے، جسے ہیومین "پرسنک اسپیکر" کہتے ہیں اور بلوٹوتھ ہیڈ فون سے منسلک ہو سکتا ہے۔
ہیومن پن کے ساتھ بات چیت کرنے کے نئے طریقے لے کر آیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ آواز پر مبنی ڈیوائس ہے لیکن اس میں سبز لیزر پروجیکٹر بھی ہے جو آپ کے ہاتھ پر یا کسی بھی سرفیس پر معلومات پیش کر سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آپ اشیاء کو کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ اے آئی پن آپ کے اشاروں پر چلے گا۔ ڈیوائس پر ٹچ پیڈ موجود ہے۔ اے آئی پن میں موجود "ٹرسٹ لائٹ" اس وقت چمکتی ہے جب ریکارڈنگ شروع ہوجائے۔
$699 میں آپ کو پن، ایک چارجر اور وہ دو بیٹری بوسٹر ملتے ہیں۔ ہیومن کمپنی آپ کو اپنی برانڈڈ وائرلیس سروس پر ایک فون نمبر اور سیل ڈیٹا بھی فراہم کرے گی۔ جو T-Mobile کے نیٹ ورک پر چلتی ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز کے لیے کلاؤڈ اسٹوریج، فوٹیج بنانے، چلانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے لئے اب بے شمار AI ماڈیولز دستیاب ہوں گے۔
پن کے آپریٹنگ سسٹم کو Cosmos کہا جاتا ہے، جو آپ کو بے شمار ایپس ڈاؤن کرنے سے نجات دلا دے گا، Humane کا cosmos ایک زیادہ ہموار نظام ہے جو آپ کی ضرورت کے مطابق مختلف AIs اور دیگر ٹولز کو کال کر سکتا ہے۔
یہ دراصل ChatGPT کے پلگ ان سسٹم کی طرح ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے چیٹ بوٹ کے تجربے میں نئی خصوصیات یا ڈیٹا منسلک کر سکتے ہیں۔ اے آئی پن ایسے پیغامات لکھ سکتا ہے جو آپ کی ذاتی تحریر کی طرح لگتے ہیں۔ اے آئی آپ کے لیے آپ کے ای میل ان باکس کا خلاصہ کرے گا۔ یہ مختلف زبانوں کا ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔
آپ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں یہ اے آئی پن آپ کو بتائے گا۔ غذائیت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے خوراک کی شناخت اور فوڈ چارٹ بنا کر دے سکتا ہے۔ ٹائیڈل میوزک اسٹریمنگ کے لیے سپورٹ موجود ہے، جس میں "AI DJ" شامل ہے جو آپ کی موجودہ ہسٹری کی بنیاد پر آپ کے لیے موسیقی چنتا ہے۔ یہ AI-مرکزی فوٹو گرافی کی خصوصیات بھی پیش کرے گا۔