پاکستان سے انخلاء: افغانیوں کی جان کو خطرات، محفوظ آبادکاری چاہتے ہیں، امریکا

Nov 09, 2023 | 12:26 PM

ایک نیوز: پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امریکہ پاکستان سے واپس بھیجے جانے والے افراد کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ہمیں ایسے افراد کو واپس بھیجے جانے پر تشویش ہے۔ جن کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔‘

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہمیں ایسے افراد کے لیے تشویش ہے جن کی جان کو خطرات لاحق ہیں یا جن کے امریکہ جانے کا معاملہ زیرغور ہے۔‘

امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’ہم افغان تارکین وطن کی محفوظ آباد کاری چاہتے ہیں اور ایسا ہونا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔‘

حکومت پاکستان نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ممالک واپسی کے لیے 31 اکتوبر 2023 کی تاریخ دی تھی جس کے بعد ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد پاکستان سے تقریباً دو لاکھ 50 ہزار افراد واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں