جائیدادکا تنازع:مسجد میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

Nov 09, 2023 | 11:24 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: جائیدادکا تنازع،لاہور گلشن اقبال کے علاقے میں واقع مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے چچا اور اسکے بیٹے کو بھتیجوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ایک نیوز نے تشدد کی فوٹیج حاصل کر لی ۔

پولیس کے مطابق مسجد میں تشدد کا واقعہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسجد میں نماز کے لیے آنے والے بزرگ پر کچھ افراد نے تشدد کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری اعجاز جیسے ہی نماز کی نیت کرنے لگا تو ایک نوجوان نے اس پر حملہ کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہدری گوہر اور چوہدری فیصل نامی نوجو ان بزرگ شہری پر تھپڑوں اور مکوں کی  بارش کرتے ہیں، جبکہ قریب ہی موجود بزرگ شہری کا بیٹا ابرار اپنے والد کو بچانے کے لیے بیچ میں آتا ہے تو حملہ آور اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ اس دوران حملہ آور کے مزید ساتھی بھی مسجد پہنچ کر تشدد شروع کردیتے ہیں۔

تین افراد نے ملکر بزرگ شہری اعجاز اور اس کے بیٹے ابرار کو مسجد میں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ بیٹے ابرار کا سر پھٹنے اور جسم میں دیگر اعضا پر چوٹیں آئیں۔ پولیس نے درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ 2ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں