ملک بھرمیں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 211نئے کیسزرپورٹ

ملک بھرمیں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 211نئے کیسزرپورٹ
کیپشن: ملک بھرمیں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 211نئے کیسزرپورٹ

ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہناہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 211 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10ہزار 969 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4785 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 110 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2426 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 12 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1087 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1002 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 33 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 529 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،نارووال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے سات جبکہ قصور اور شیخوپورہ میں تین تین نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، جھنگ، جہلم اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان سیکرٹری صحت کا مزید کہناہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 181 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 91 مریض زیر علاج ہیں،ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔