ایک نیوز: ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے اور چھوٹے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کی ایک اور کاوش رنگ لے آئی۔
پاکستان آرمی، پنجاب لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور ایک نجی کمپنی کی مدد سے لاہور میں گرڈ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب میں علاقے کے کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ گرڈ پراجیکٹ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو رجسٹر کر کے فری ویٹرنری سروسز اور رہنمائی مہیا کی جائے گی۔ اس میں مویشیوں کی مفت ویکسینیشن شامل ہے۔
مویشی بانوں کو اعلی نسل کے جانوروں کے سیمن بھی مفت مہیا کیے جائیں گے۔ مویشی بانوں سے روزانہ کی بنیاد پر دودھ کو جمع کرنے کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ چھوٹے کسانوں کو بینکوں سے بلا سود قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے گی۔ اس منصوبے کی توسیع اور ترویج سے ملک میں لائیو سٹاک کی ترقی میں بڑی مدد ملے گی۔