شاہد آفریدی کا یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ 

شاہد آفریدی کا یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ 
کیپشن: Shahid Afridi's visit to University of Balochistan

ایک نیوز: 8 نومبر 2023 کو شاہد آفریدی نے یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا۔ 

یونیورسٹی آف بلوچستان میں شاہد آفریدی کی آمد کا مقصد شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے حوالے سے سٹوڈنٹس کو آگاہی فراہم کرنا تھی۔ 

شاہد آفریدی کی یونیورسٹی آف بلوچستان آمد پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سپورٹس منسٹر نواب زادہ جمال، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی جبکہ مہمان خصوصی میں شاہد آفریدی شامل تھے۔ 

شاہد آفریدی کی آمد پر منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور ملی نغمے سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی شاہد آفریدی اور سپورٹس منسٹر کا طلباء کے ساتھ سوال جواب کا دلچسپ دور چلا۔ 

یونیورسٹی آف بلوچستان میں شاہد آفریدی کی تقریب میں شرکت کے لئے نسٹ، بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔