وزیراعظم سیکرٹریٹ گیٹ نمبر 2 سےنامعلوم شخص گرفتار

Nov 09, 2023 | 10:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ گیٹ نمبر 2 پر نامعلوم شخص کو گرفتار  کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم آفس میں جانا ہے اور وزیراعظم صاحب کی کرسی پر بیٹھنا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے صبح میں نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانا ہے ۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ظاہری دیوانہ لگتا ہے جبکے ملزم کا نام عمران سلیم ہے،پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس نے ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں