بھگوڑے یوٹیوبر کے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈوں پر عوام کا ردعمل 

بھگوڑے یوٹیوبر کے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈوں پر عوام کا ردعمل 
کیپشن: Public reaction to fugitive YouTuber's negative and false propaganda

ایک نیوز: پاکستان کے خلاف جھوٹا اور منفی پراپیگنڈا کرنے میں بھگوڑا یوٹیوبر سرفہرست ہے۔ 

پاکستان کی عوام نے بھگوڑے یوٹیوبر کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "وہ راء کا ایجنٹ ہے اور اس کے پاس اس بات کے شواہد بھی ہیں"۔"وہ لندن میں بیٹھ کے پاکستان کا تشخص خراب کررہا ہے اگر وہ اتنا ہی سچا ہے تو پاکستان آکر بات کرے"۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ "عادل راجہ ہوتا کون ہے پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف بات کرنے والا"۔"عادل راجہ اور اس جیسے دوسرے لوگ باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں"۔ "ایسے عناصر پاک فوج اور عوام کے درمیان نفرت پھیلانا چاہتے ہیں"۔ 

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "ہمارا ملک میں آزادی سے رہنا پاک فوج کی مرہون منت ہے"۔"میں پہلے بھی اس کی ویڈیوز دیکھتا تھا لیکن اس کی ویڈیوز میں اتنا جھوٹ ہے کہ میں نے دیکھنا چھوڑ دیا"۔ "عادل راجہ جیسے ملک دشمن عناصر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانا چاہیے"۔ "فوج ہماری حفاظت کے لیے ہے، وہ نہ ہو تو پاکستان بھی نہ بچے"۔

"ملک کے اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے"۔ "ایسے ہتھکنڈوں سے پاکستان کی ریاست کمزور ہوتی ہے"۔  "ایسے لوگ نہ عوام کے خیر خواہ ہیں نہ ملک کے"۔ "ایسے عناصر اپنی شہرت کے لیے ایسی حرکتیں کرتے ہیں"۔ "ایسے یوٹیوبرز کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوتی ہے"۔ "ایسے عناصر پر پابندی لگنی چاہیے"۔